کراچی: 12 ربیع الاول کے جلوس کیلیے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

Police Security Plan

Police Security Plan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے گزرے گا اور نشتر پارک میں جلسہ ہوگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے متصل گلیاں کنٹینرز اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کی جائیں گی۔

اس مقصد کے لیے گلیوں میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ نشتر پارک کے اطراف کی گلیوں میں بھی رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔