کراچی: 13 سالہ بچی کا قتل، گواہ نے ملزموں کو شناخت کر لیا

Child Murder

Child Murder

کراچی (جیوڈیسک) کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 13 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم شاہد کو 9 اکتوبر تک پولیس کی تحوایل میں دے دیا۔ ملزمہ ریما اور اس کے شوہر بلال کو دو گواہوں نے شناخت کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عزیز آباد تھانے کے علاقے سے 13 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث چوتھے ملزم شاہد کو پولیس نے پیش کیا۔

ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر کے لایا گیا۔ ادھرڈسٹرکٹ سنٹرل کی جوڈیشل عدالت میں مرکزی ملزمہ ریما اور اس کے شوہر بلال کو شناخت کے لئے پیش کیا گیا۔ دو گواہوں نے دونوں ملزموں کو شناخت کر لیا۔ ایک گواہ طلحہ نے عدالت کو بتایا کہ ریما اور بلال بچی کو اسکول سے لے کر گئے تھے۔ دوسرے گواہ طاہر خان نے کہا کہ دونوں ملزموں نے بچی کو اس کے گھر میں رکھا تھا۔