کراچی میں 15 دن کے دوران مرغی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 15 دن کے دوران مرغی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کا گوشت70 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت310 روپے کلو ہوگیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق طلب بڑھنے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہوا ہے۔

15دن پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے تھی جو اب بڑھ کر 310 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔ زندہ مرغی جو چند دن پہلے 128 روپے کلو تھی اس کی قیمت 50 روپے اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 178 روپے کلو ہوگئی ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 15 دن پہلے مرغی کی قیمتیں کم تھی جس کے باعث پولٹری فارم والوں کو کافی نقصان پہنچا تھا اور سندھ میں کئی پولٹری فارم بند کردیئے گئے تھے۔