کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سولہ ٹاؤنز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کئی علاقوں میں مہم تاخیر کا شکار ، پانچ لاکھ پچھتر ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
شہر قائد کے سولہ ٹاؤنز کی چھیاسی یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ، چھبیس نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران پانچ لاکھ پچھتر سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایک ہزار سات سو چھ رضاکار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں سیکورٹی نہ ملنے اور رضاکار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔