کراچی میں 19 ہزار امریکی کنٹینرز غائب ہونے کی خبر جھوٹی ہے، امریکا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفارت خانے نے کراچی میں19 ہزار امریکی کنٹینرز غائب ہونے کا دعوی مسترد کر دیا ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جا ری ایک وضاحتی بیان کے مطابق اسلحہ ودیگر سامان سے بھرے کنٹینرز کے غائب ہونے کی خبر جھوٹی ہے۔

امریکا اور ایساف کے 19 ہزار کنٹینرز کراچی میں چوری نہیں ہوئے۔ کراچی بندرگاہ سے امریکا نہ ہی ایساف نے کبھی بحری جہاز سے اسلحہ بھیجا۔ امریکا اور ایساف کابحری جہازسے آنے والا سامان کسٹمز حکام چیک کرتے ہیں، امریکا اور ایساف کسٹمز سے لائسنس یافتہ کیریئر استعمال کرتے ہیں۔