کراچی میں 2 افراد کی لاشیں برآمد، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 2 افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ سے ایک شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی، جسے ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب گزری کے علاقے میں پنجاب چورنگی سے ایک شخص کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی، لیاری کے علاقے ہنگورا آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھی تین افراد زخمی ہوئے، سعود آباد میں فائرنگ سے 22 سالہ آمنہ زخمی ہوگئی، ماڑی پور روڈ، لیاری اور آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔