کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور سچل گوٹھ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 اہم ملزموں سمیت 4 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ناصر آفتاب کے مطابق سچل گوٹھ میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی

اے وی سی سی کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے تھا جو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا برائے تاوان اورشارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی درجنوں واردا توں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ہلاک ہوگئے،، ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل،2 پستول اور نقدی بھی ملی ہے۔