کراچی(جیوڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو ہزار کے لگ بھگ پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ کم عمری میں جبری مشقت کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم نے تین روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔
مقامی ہوٹل میں ہونے والے اس پروگرام میں محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز کو ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں کم عمر بچوں کو حاصل حقوق پر لیکچرز دیئے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمسن بچوں سے جبری مشقت کے خلاف مزید قانون سازی کی۔
ساتھ ساتھ موجودہ قوانین پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران جہاں صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو آرمی سے مدد لی جائے گی۔