کراچی :24 گھنٹوں سے زائد بیت گئے، کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں بجلی کے بریک ڈائون کو 24 گھنٹوں سے زائد بیت گئے، شہر کا بڑا حصہ تاحال بجلی سے محروم ہے، گلستان جوہر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، کلفٹن، لانڈھی کے کئی علاقے مسلسل متاثر ہیں۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران جاری ہے، عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک کا عملہ درست معلومات فراہم نہیں کر رہا۔شہر میں گزشتہ روز سے جاری بجلی کا بحران ختم ہو نے کے بجائے بڑھتا جارہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شہر کا بیشتر حصہ اب بھی بجلی سے محروم ہے۔ متاثرہ علاقوں میںصدر، آئی آئی چندریگرروڈ، ریلوے کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، قیوم آباد، سلطان آباد، کینٹ، کیماڑی، لانڈھی، کورنگی، ملیر ، قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ درست معلومات فراہم نہیں کر رہا۔