کراچی (جیوڈیسک) میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن کل شام 12 گھنٹے کے بعد بحال کی گئی بجلی آج سحری کے بعد پھر چلی گئی۔ صدر، ڈیفنس،کلفٹن ، گلشن اقبال، لانڈھی، اور کیماڑی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے۔عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے، دوسری جانب کے الیکٹرک کا عملہ درست معلومات فراہم نہیں کر رہا۔
شہر میں گزشتہ روز سے پیدا ہو نے والا بجلی کا شدید بحران ختم ہو نے کے بجائے شدت اختیار کر تا جارہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہے۔
متاثرہ علاقوں میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ریلوے کالونی ؛ ڈیفنس کلفٹن قیوم آباد ، ،سلطان آباد، کینٹ، کیماڑی، لانڈھی ، کورنگی، ملیر قائد آباد، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ درست معلومات فراہم نہیں کر رہا۔