کراچی کی 24 یونین کونسلزمیں انسداد پولیو مہم، متعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کی انتہائی حساس قرار دی جانے والی 24 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس موقع پر انسداد پولیو رضاکاروں کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے پشاور میں صحت کا انصاف مہم کی طرز پر کراچی میں ہفتہ وار بنیادوں پر حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے تحت آج بلدیہ ٹاون، گلشن اقبال، گڈاپ اور لانڈھی ٹاؤنز کی 24 یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر شام 5 بجے تک متعلقہ یونین کونسلز میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کی ہے۔ اس کے علاوہ پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ رینجرز کو بھی متعلقہ علاقوں میں الڑت رکھا گیا گیا ہے۔