کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 16 روز پہلے قتل ہونے والی 25 سالہ کنول کی ہلاکت معمہ بن کر رہ گئی ہے۔ قاتلوں کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
پولیس کے مطابق کنول کے والد اور شوہر نے ایک دوسرے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ کنول کے کیمکل ایگزیمینشن کیلئے نمونے بھیج دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ آنے میں پندرہ سے بیس روز لگیں گے جس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کنول کی ہلاکت کیسے ہوئی۔
مقتولہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ اُس نے پسند کی شادی کی تھی جس کے باعث اس کے میکے اور سسرالیوں کے درمیان سرد مہری قائم رہی۔ 11 مارچ کی رات کنول نے اپنی والدہ کو فون پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے آگاہ کیا اور گھر آنے کی اجازت چاہی لیکن اگلے ہی روز اُس کی موت کی خبر نے والدہ اور دادی کے دلوں کو چھلنی کر دیا۔ کنول کے والدین نے کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔