کراچی میں 3 سے 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کیے جانے کے دعووں کے باوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ3سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، صدر، کھارادر، ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد سمیت بیشتر علاقوں میں3 سے 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی چوری کی جاتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں ریکوری 90 فیصد یا اس سے زائد ہے وہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔