کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو بار ش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا انتہائی شدید دباواومان کے شہر سلالہ سے 940 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ہے جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اومان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اور ہوا کے کم دباو کا اثر کراچی میں بھی ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 30 اور 31 اکتوبر کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔