کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں سی پی ایل سی اور اینٹی وائیلینٹ کرائم سیل نے مشترکہ کاروائی کی اور ساڑھے چار کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بینکر بازیاب کروا لیا گیا۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی پی ایل سی اور اینٹی وائیلینٹ کرائم سیل نے مشترکہ کاروائی کی اور ہاکس بے کے قریب سے اغوا کیے جانے والے بینکر فیضان فاروقی کو بازیاب کروا لیا۔
چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کے مطابق فیضان فاروقی کو اغوا کے بعد ماڑی پور کی ایک زیر تعمیر عمارت میں قید رکھا گیا تھا جبکہ انکی بازیابی کے عوض ساڑھے چار کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا،کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہو گئے جبکہ مغوی کو اس کے اہل خانہ کیحوالے کر دیا گیا ہے۔