پولیس نے مختلف علاقوں سے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 21 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ٹارگٹ کلرز میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ خواجہ اجمیر نگری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 2 افراد زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلرز کے ساتھی پولیس اہلکار سہیل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اہلکار کی نشاندہی پر مبینہ ٹارگٹ کلر زبیر کو بھی حراست میں لیکر مختلف علاقوں سے جدید ہتھیار اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ دونوں ملزموں کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پیر آباد کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کوگرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ ملزم سائٹ کے علاقے میں 16 لاکھ کی بینک ڈکیتی اور کئی نجی کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں ملوث رہ چکا ہے۔
ملزم ڈاکٹر سمیت سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ سائٹ کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر جماعت خانوں پر دستی بم حملے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ ملزم سائٹ میں منظم طور پر بھتہ خوری کا گروپ بھی چلا رہا تھا۔ خواجہ اجمیر نگری میں موٹر سائیکل سوار شخص نے کار پر فائرنگ کی جس سے پاپوش نگر کا رہائشی ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوں نے کار فائرنگ کردی۔ کارسوار خاندان گاڑی چھوڑ گئے۔ پولیس کے چھاپوں میں بلوچ کالونی سے چار، بلدیہ اتحاد ٹان، سے پانچ، لیاری بغدادی سے چار اور کلفٹن سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔