کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس کے ایسٹ اور ساوتھ زون میں رشوت ستانی اوربھتہ خوری میں ملوث 45 پولیس اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا، جبکہ 31 اہل کار لائن حاضر کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے حکام نے بدعنوان اہل کاروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے ، ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ 6 اہل کاروں کو معطل اور31 کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔
ان پر جرائم میں ملوث ہونے اور منشیات کے اڈوں سے بھتا وصول کرنے کے الزامات ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا بھی کہنا ہے کہ ایسٹ زون میں 39 پولیس اہل کاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے، معطل اہلکاروں پررشوت لینے اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔