کراچی میں 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار، قاری امین کا قاتل بھی شامل

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے قاری امین کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت تین ملزموں کو ذرائع کے سامنے پیش کردیا۔ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق ملزموں میں رفیق راجپوت عرف رانگڑ، اسد اللہ عرف عدیل اور وارث علی شامل ہیں جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزموں کو کورنگی، محمود آباد اور آرام باغ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سیاسی کارکنوں سمیت مزید چھ افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ملزموں کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔