کراچی (جیوڈیسک) شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے پولیس نے سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے چھ اضلاع میں سہولت مراکز کے لئے سروے شروع کر دیا گیا جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مراکز کے لئے 10 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کر دی ہے۔
جدید طرز کے سہولت مراکز پر شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ شہری شناختی کارڈ کی گمشدگی، پولیس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر مسائل کے لئے ان سہولت مراکز سے رجوع کر سکیں گے۔ تمام مراکز پر کارپوریٹ سیکٹرز میں قائم سینٹرز جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔