کراچی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فرنٹیئر کالونی میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز نے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندے فوجی خان اور محمدجان مارے گئے ، جب کہ سہراب گوٹھ میں رمضان فنڈ کے نام سے بھتہ طلب کرنے والے دو دہشت گرد عمراورنجیب رینجرز کی ایک کارروائی میں مارے گئے ہیں۔

فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں۔ قائد آباد میں گزشتہ روز آگ لگنے سے منہدم ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے 2 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں۔