کراچی میں صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائے گاجو بدھ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

کراچی بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے کھل دوبارہ کھل جائیں گے۔