کراچی : اغوا برائے تاوان، قتل کے 3 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالدہ یاسین نے اغوا برائے تاوان اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔

تینوں مجرموں عاطف، آصف اور رضوان پر 2005 میں گلشن معمار سے قاضی منیب الحق نامی شخص کو حیدرآباد لے جا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔