کراچی میں کارروائی، ایرانی ڈیزل کی سپلائی مکمل طور پربند ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کسٹمز اور کمشنر کراچی کی جانب سے ایرانی ڈیزل بیچنے والے ڈبہ پمپس کیخلاف کارروائی کے بعد ایرانی ڈیزل کی سپلائی مکمل بند ہو گئی۔

یہ بات کراچی میں چیف کلکٹر کسٹمز ناظم سلیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 55 ڈبہ پمپس مسمار کر کے یومیہ ڈیڑھ لاکھ لٹر ڈیزل کی سپلائی مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ غیر قانون فروخت میں ملوث گروہ کیخلاف اتنا بڑا کام یاب آپریشن ہوا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کی غیر قانونی فروخت میں کوئی پیٹرول پمپ ملوث نہیں اگر ایسا ہو تو پمپ کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیئے۔