کراچی: کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف ایم کیو ایم کے دھرنے جاری

MQM Sit

MQM Sit

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف شہر کے مختلف مقامات پر ایم کیو ایم کے دھرنے جاری ہیںِ، کئی علاقوں میں کاروبار، دکانیں اور اسکول بند ہو گئے، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے اعلان کے بعد شہرکے نو مقامات پر ایم کیوایم کی جانب سے دھرنے دیے جا رہے ہیں، ناگن چورنگی، فاؤاسٹار چورنگی، ناظم آباد نمبر ایک، نمائش چورنگی، الکرم اسکوائر، گلشن چورنگی، اسٹارگیٹ اور تین تلوار پر احتجاج جاری ہے۔

شہر میں نو مقامات دیے گئے دھرنوں کے باعث متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا، وزیراعلی ہاوس کے باہر دھرنے میں کارکنوں کے ساتھ ایم کیوایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہیں، ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے مار کر سیاسی سرگرمیوں کو روگا گیا ہے گرفتار کارکنوں کی رہائی تک دھرنے جاری رہیں گے۔

گرفتاری کے خلاف ایم کیوایم کے احتجاج کے باعث کئی علاقوں میں دکانیں اور کارروبار بھی بند ہیں، شہر میں جاری صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ اسکولوں نے بھی چھٹی کر دی۔