کراچی (جیوڈیسک) کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی پولیس سہراب گوٹھ اور افغان بستی پہنچ گئی۔ پولیس نے بستی کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔
سرچ آپریشن کے دوران دستی بم اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ پر پولیس نے جوابی کارروائی کی جس سے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دھماکا بھی ہوا۔ پولیس مقابلے کے بعد مزید نفری موقع پر پہنچ گئی۔ افغان بستی کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔