کراچی :آئندہ چوبیس گھنٹے میں اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور رات کو بوندا باندی کا امکان ہے ، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی سمندری ہوا 25 سے 45 فی کلومیٹر کی رفتار تک چلنے امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا ا مکان ہے ۔

اندرون سندھ موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر اور دادو میں بھی درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، میرپورخاص میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدر آباد اور بدین میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا ا مکان ہے ۔