کراچی : اپنے خلاف پابندی کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔ امیر محمد خان
Posted on November 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی جانب سے مجھ پر پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اسپورٹس آرگنائزپر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی کوئی قانون اس کی اجازت دیتا ہے امیر محمد خان نے کہا کہ ہم نے کراچی کے کھیل کے میدانوں میں فٹ بال کے فروغ کے لئے متعدد ایونٹس منعقد کئے جس میں آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ نمایاں ہے۔
اس ایونٹ میں کراچی کی معروف 32فٹ بال ٹیموں نے شرکت کی اور فائنل کے ساتھ 31میچز کھیلے گئے جس میں کوئی بھی میچ متنازعہ نہیں ہوا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورا ٹورنامنٹ بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا یہ تمام میچز عبدالطیف بلوچ،اعظم بھٹی،محمد ریاض،نبی بخش بلوچ،منصور علی اور سلیم شاہ نے سپروائز کئے جبکہ میں امیر محمد خان بحیثیت آرگنائزنگ سیکریٹری تقریباً ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تمام میچز میں موجود تھا ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم نے کوئی تحریری شکایت نہیں کی تقریباً35سال سے فٹ بال کی خدمت و دیگر ویلفیئر کے کاکام سر انجام دیئے اور ہمیشہ دیتا رہوں گا۔
فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان نے نے کہاکہ میرا کراچی کی تمام فٹ بال کلبوں کے سیکریٹری اور صدور سے سوال ہے کہ کیا میں جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرواکر غلطی کی ہے ؟کیا پسماندہ فٹ بال کلبوں کے فائنل میں ٹرافیاں اور پرائز دے کر غلطی کی ؟جس کی سزا مجھے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ ،قائم مقام صدر عبدالعزیز و دیگر ارکان نے غیر معینہ پابندی کی صورت میں دی ۔امیر محمد خان نے کہاکہ کوئی ایسا قانون ہے کہ فٹ بال آرگنائزر یا اسپانسر پر پابندی لگا ئی جاسکے انہوں نے کراچی کے فٹ بال کلبوں کے صدور سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میری ساتھ ہونے والے غلط اقدام پر آواز حق بلند کریں اور پابندی کی بھر پور مذمت کریں ۔امیر محمد خان نے بتا یا ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے صدر عبدالمالک خان گزشتہ 2سال امریکہ میں رہائش پذیر ہیں قانون کے تحت قائم مقام صدر اور سیکریٹری کو پابندی لگانے کا حق حاصل نہیں ہے اگر ڈی ایف اے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری و دیگر ارکان اپنے اس فیصلے کو معطل نہیں کرتے تو مجبوراً مجھے ان کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے اور ہر جانے کا دعویٰ کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com