کراچی: اہلسنت والجماعت کا نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا اکبر فاروقی کی میت کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ نماز جنازہ کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی۔

اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر بعد قائد آباد چوک میں ادا کی جائے گی۔ مولانا اکبر سعید فاروقی گذشتہ روز سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ان کے سر میں دو گولیاں ماری گئی تھیں۔