کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے احسن آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ احسن آباد فیز 2 میں ایک ہی گھر کے 9 افراد کو زہریلا کھانا کھانے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ طاہر نوید نے بتایا کہ زہرخورانی سے مرنے والی خواتین میں ماں اور اس کی 4 بیٹیاں شامل ہیں جبکہ بچ جانے والے 4 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ لاشیں کئی گھنٹے پرانی ہیں، خواتین کی اموات افطار یا اس کے بعد ہوئی۔