کراچی (جیوڈیسک) احسن آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد ابو ہریرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ریحان اور حماد کے نام سے کر لی گئی ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشت گرد ریحان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
کارروائی کے دوران بارودی مواد بنانے والی فیکٹری کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رینجرزاور پولیس پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔