کراچی ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ پشاور جیسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ کراچی ایئر پورٹ کے اطراف میں بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کئے جا رہے ہیں۔