کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائرپورٹ حملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف کے 4 اہلکاروں میں سے 3 اہلکاروں کوان کے آبائی علاقوں میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ملتان کے علاقہ غریب آباد کے رہائشی اسلام الدین کی نماز جنازہ جی پی او گراونڈ میں ادا کی گئی۔
اے ایس ایف کے چاق جوبند دستہ نے سلامی بھی پیش کی ،جس کے بعد انہیں سپرد خا ک کر دیا گیا۔فیصل آباد میں ایس ایف کے اے ایس آئی طارق مسعود بابر کی نماز جنازہ نواحی گاؤں 61 ر ب میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اے ایس ایف اہلکار محمد اعظم کو اور میاں چنوں کے گاوں محسن وال میں ڈرائیورمحمد حیات کو سپرد خاک کیاگیا ہے۔ اے ایس ایف سارجنٹ عبدالمالک کی میت صادق آباد پہنچادی گئی ہے اور کچھ دیر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔