کراچی (جیوڈیسک) ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد 15 سے 20 پروازیں متاثر ہوئی۔ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے مشہود تاجور نے کہا کہ سول ایویشن حکام نے دوپہر 12 بجے تک کراچی ایئرپورٹ پر کلیرنس آپریشن جاری رہنے کا بتایا ہے۔ ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پی آئی اے کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت 15 سے 20 غیر ملکی پروازوں کو کراچی آنے سے روک لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے فلائٹ انکوائری سے ضرور رابطہ کریں اور پھر ایئرپورٹ آئیں۔