کراچی ائر پورٹ حملہ، کولڈ سٹوریج سے ملنے والی لاشیں ورثاء کے حوالے

Bodies

Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائر پورٹ کے کولڈ سٹوریج سے ملنے والی لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ کولڈ سٹوریج میں آتشزدگی کے باعث پھنس کر جاں بحق ہونے والوں میں سلطان، سیف الرحمان، فرحان الحق، نبیل احمد، فیضان احمد، عنایت اللہ اور فرید اللہ شامل ہیں جن کی لاشیں شناخت کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

کراچی ائر پورٹ پر حملے کے دوران یہ افراد کولڈ سٹوریج میں چھپ گئے تھے جن کی تلاش کا کام تاخیر سے شروع ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا جس کے بعد امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی۔

رات گئے لواحقین کولڈ سٹوریج کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے جہاں رینجرز اہلکاروں نے پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا۔ کولڈ سٹوریج میں حدت کے باعث ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لواحقین کے احتجاج پر امدادی کارکنوں نے 3 دیواریں توڑ کر لاشیں نکالیں۔