کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس سی کلاس کرنے کی رپورٹ منظور

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایئر پورٹ حملہ کیس سی کلاس کرنے کی رپورٹ منظور کر لی، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں کیس کے تفتیشی افسرنے ایئرپورٹ حملے کے مقدمے کو سی کلاس کرنے کی رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے منظور کر لیا، عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد، مولوی فضل اللہ، خالد کشمیری کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے، آٹھ جون دو ہزار چودہ کو جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرحملے میں بیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔