کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشست گردی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار تین ملزموں سرمد صدیقی، ندیم عرف برگر عرف ملا اور آصف ظہیر کو پولیس نے پیش کیا۔ عدالت کے جج بزیر احمد کھوسو نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر طارق قیوم کو حکم دی کہ آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کیا جائے۔ ملزمان کو سخت حفاظتی اقدامات مِیں عدالت لایا گیا تھا۔