جھنگ (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات امریکا اور بھارت کو کسی صورت گوارا نہیں اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اس قسم کی کارروائیوں سے بدامنی اور جنگ کی کیفیت رہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے جھنگ کے دورے کے دوران حافظ محمد سعید نے کہاکہ مودی کے دورہ پاکستان کامخالف نہیں، مسئلہ کشمیر پر مثبت پیش رفت ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید نے کہا کہ ہم نے دورہ بھارت سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نواز شریف کے وقار کا نہیں پوری قوم کے وقار کا مسئلہ ہے اوروہی ہوا۔