کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں نوابشاہ سے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست افراد کا تعلق موبائل فون کمپنی فرنچائز سے ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور حساس اداروں نے نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف موبائل فون کمپنیوں کے پانچ ملا زمین کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حملے کے دوران دہشت گرد رابطے کیلئے دو مختلف موبائل فون کمپنیوں کی سمیں استعمال کرتے رہے جو نوابشاہ میں رجسٹرڈ تھیں۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔