کراچی ایئرپورٹ حملے کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Karachi Airport Attack

Karachi Airport Attack

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ حملے کے 4مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ اےآئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں کی مدد کی تھی۔

اےآئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن نے انکشاف کیا کہ کراچی ایئرپورٹ حملےمیں القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان اورمقامی دہشت گرد ملو ث ہیں، اس حملے کے تانے بانے کوئٹہ سمنگلی ایئربیس حملے سے ملتے ہیں۔