کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد ِنگاہ 500 میٹر رہ گئی

Karachi Airport Fog

Karachi Airport Fog

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر 500 میٹر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی شیڈول آمد ورفت تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ شدید دھند کے باعث 500 میٹر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی آمد رفت متاثر ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ کی صورتحال میں 9 بجے کے بعد بہتری شروع ہونا شروع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رات کو ہی دھند کی پیش گوئی کردی تھی۔

ادھر ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ بہتر ہوتے ہی 9 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول معمول پر آ جائے گا۔