اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے۔
اسلام آباد میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کیا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں، ہر پاکستانی کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے لیکن ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے کیونکہ ہماری نظر میں مذاکرات ہی ملک میں امن کا راستہ ہے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تھی لیکن انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کئی مرتبہ متنبہہ کئے جانے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کئے کئے۔