کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ذرائع کے مطابق کسٹم نے خفیہ اطلاع پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیو الے سہیل موسی نامی مسافر سے تلاشی کے دوران بیگ کے خفیہ خانے سے دو کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔
جبکہ تلاشی کے دوران دو کلوسے زائد سونا اس کے جسم سے بھی برآمد کیا گیا ، کسٹم ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، مسافر سونے کو کراچی منتقل کررہا تھا، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔