کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یونٹی آف پی آئی کے صدر ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز یونٹی نے ہمیشہ ملکی اداروں کی نجکاری کی بھر پور مخالفت کی ہے اور اس کی مذاہمت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے پی آئی اے کے آئندہ ریفرنڈم میں اگر پی آئی اے کے ملازمین نے پیپلز یونٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تو ہم نجکاری کے اس ظالمانہ منصوبے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یونٹی کی الیکشن کیمپ پر موجود سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صالح شاہ ،چوہدری جاوید ،فیصل کیانی ،وحید اعوان ،عمران عباسی، ساجد گجر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ نے مزید کہاکہ ہم سنیٹر رضا ربانی اور خواجہ محمد اعوان کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ وہ مسلسل نجکاری کے خلاف جراتمندانہ آواز اُٹھا رہے ہیں۔