کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ملکی معیشت پر حملہ ہے، پرویز مشرف

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویزمشرف نے کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ملکی معیشت پر حملہ ہے۔ انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے۔

ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اور کامیابی سے دہشت گردوں کو پسپاکرنے پر افواج پاکستان اوردیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد امن کی بربادی کے ذریعے پاکستان کومعاشی عدم استحکام اور خانہ جنگی کاشکار کرکے ناکام ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں۔