کراچی (جیوڈیسک) غیرملکی ایرلائنز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اپنی پروازوں کی آمد ورفت صرف دن کی روشنی میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر صدارت ایرلائن آپریٹر زکمیٹی کا اجلاس کراچی ایرپورٹ پر ہوا۔
اجلاس میں غیرملکی ایرلائنوں کے کنٹری منیجرز نے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو یقین دلایا کہ وہ دہشت گرد حملے کے باوجود کراچی کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھیں گے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اب غیرملکی ایرلائنز کراچی کیلئے اپنی پروازیں صرف دن کی روشنی میں آپریٹ کریں گی۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی محمد یوسف نے ایرلائنز کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ کراچی ایر پورٹ کے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جارہا ہے۔