کراچی: تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے کوائف طلب

Pakistan Police

Pakistan Police

کراچی (جیوڈیسک) پولیس میں شامل دہشت گردوں کو مخبری کرنے والے اہلکاروں کا سراغ لگانے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کے کوائف طلب کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آفس سے جاری ہونے والے مراسلے میں کراچی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر اور دیگر سرکردہ اہلکاروں کے کوائف مانگے گئے ہیں۔

لیڈی ایس ایچ اوز کے کوائف اور ضروری معلومات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر کا پتہ، موبائل فون نمبرز، تعیناتی کی جگہ سمیت دیگر اہم معلومات ڈی آئی جی آفس میں جمع کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آفس کے حکم نے ایس ایچ اوز کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔