کراچی: مبینہ ٹان میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مبینہ ٹان میں پولیس نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ گلشن اقبال مبینہ ٹان میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ چھاپے کے دوران پولیس نے سیاسی جماعت کے دفتر سے مختلف اشیا سمیت ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں نواب شاہ میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے زونل آفس کے محاصرے کو حکومتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ اگر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن نہیں ہو رہا تو عہدیداروں اور کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔