لاہور(جیوڈیسک)لاہور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کاکہناہے کہ ایم کیو ایم،وفاقی اور سندھ حکومتیں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کو ناکام بنانا چاہتی ہیں۔
تاہم اب کراچی کی تمام جمہوری قوتیں،سول سوسائٹی اور تاجر برادری بیدار ہو چکی ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے کراچی سے راولپنڈی ٹرین مارچ کا تمام ریلوے اسٹیشنوں پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ شفاف اور غیرجانب دارانہ انتخابات کیلئے ٹرین مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں،کراچی کو دہشت گردوں اوربھتہ خوروں سے نجات دلا کر دم لیں گے۔