متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیرداخلہ و پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
رحمان ملک نیجمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے الطاف حسین کی خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان کی اندرونی وبیرونی صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے بجائے ان کے خلاف فی الفورکارروائی کی جائے۔