انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے آج جامعہ کراچی کی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے جامعہ کراچی میں آج کلاسوں کا انعقاد نہیں کیا جاسکا جبکہ ایوننگ شفٹ میں بھی کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ انجمن اساتذہ کے جامعہ کراچی کے صدر مطاہر احمد کے مطابق یونیورسٹیز ترمیمی بل دو ہزار تیرہ کے متعدد نکات پر اعتراضات برقرار ہے۔
جسے صوبائی حکومت نے دور نہیں کیا۔ انتہائی اقدام کی وجہ سے آج جامعہ کراچی کے تدریسی کا عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اور ناظم امتحانات سمیت ڈائریکٹر فنانس کے اختیارات اس بل کے تحت ایک سیکشن آفیسر کو حاصل ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے جامعات کا تعلیمی عمل متاثر ہو گا۔